2- پراپرٹی کی خریداری کیسے کریں ؟
Admin
08:42 AM | 2019-12-23
ہر پٹوار کا رجسٹر پٹوار کے پاس ہوتا ہے فلاں تاریخ کو فرد بیع جاری کی گئی، فلاں تاریخ کو رجسٹری پاس شدہ سب رجسٹرار حاضر آگئی، فلاں تاریخ کو رجسٹری پاس ہونے کے لئے تحصیلدار کے پاس بھجوادی گئی فلاں تاریخ کو جلسہ عام منعقد کیا گیا، فلاں تاریخ کو رجسٹری مذکورہ کا انتقال چڑھا دیا گیا پٹ پٹوار، پٹ سرکار، فلاں تاریخ کو پٹواری نے فرد بیع جاری کردی اور حسب ضابطہ مطلع کر دیا ، فلاں تاریخ کو رجسٹری پاس شدہ پٹواری نے وصول کی اور فلاں فلاں تاریخ کو ادھر بھجوادی گئی، فلاں تاریخ کو جلسہ عام منعقد کیا گیا ، فلاں تاریخ کو اس کا یہ انتقال پاس ہوگیا ۔ یہ رجسٹر کچھ بھی نہی
ہے عام سے رجسٹر ہیں ٹیلی کرنے ہیں دونوں آپس میں ٹیلی ہو رہے ہیں اور کچھ بھی نہیں ۔ آپ کو پتہ ہی نہیں پرت پٹوار کیا ہوتی ہے ؟اسلئے آپ اس کو چیک ہی نہیں کرینگے آپ کو پتہ ہی نہیں فرد سرکار کیا ہوتی ہے؟اسلئے آپ اس کو چیک ہی نہیں کرینگے ۔ آپ کو پتا ہی نہیں پرت پٹوار کیا ہوتی ہے اسلئے آپ کو پتا ہی نہیں کہ وہ رجسٹر کس کے پاس ہے آپ کو پتہ ہی نہیں فرد سرکار کیا ہوتی ہے؟اسلئے آپ کو پتہ ہی نہیں کہ رجسٹر کہاں پے ہوتا ہے ۔ دفتر میں بیٹھ کر ہی کر دیتے ہیں جلسہ منعقد کیا گیا موقع پے گیا تو یہ جناب ہوا یہ سارے پیش ہوئے یہ ہوا انگوٹھے سا ئن ہوئے اس کے ساتھ رسمی باتیں ہوتی ہیں سارا کچھ لیکن چین وہی چلائیں فزیکل چین کہ جس سے آپ خریدیں جس سے اس نے خریدی اس کے پاس جائیں جس سے اس نے خریدی اس کے پاس جائیں جس سے اس نے خریدی اس کے پاس جائیں جب تک کہ آپ پورا متمعین ہوجائیں کہ اب جو رہ گیا ہے اس کے نہ باپ دادازندہ ہیں نہ اس کا کوئی دعویدارزندہ ہے ۔ اگردعویدار ہے تو وہ اسی پراپرٹی کے ساتھ رہتا ہے اور وہ جناب کہتا ہے کہ ہاں جی ہمارے باپ دادانے عرصہ درازبیچا تھا یہ بھی نہیں پتہ کب بیچا تھا؟ پراپرٹی کی نشاندہی محکمہ مال میں بہت مشکل ہے ۔ میں نے ایک لیکچر دیا تھا اس میں ساری حرارکی بتائی تھی ۔ پاکستان سے لے کے صوبہ ، صوبہ سے لے کے ڈویژن ،ڈویژن سے لے کے ضلع، ضلع سے لے کے تحصیل، تحصیل سےلے کے آگے کھیوٹ ، کھیوٹ سے پھرکھتونی ۔ کھتونی سے پھر خسرہ ، خسرہ سے پھر آگے خسارہ وہ میں نے ساری آپ کو تفصیل دے دی تھی ۔ یہ چیزیں آپ قدر کریں یہ چیزیں آپ دیکھیں اب یہاں پے مسئلہ کیا ہوتا ہے؟ خود دوا بڑی ضروری ہو سکتی ہے سب کے لئے لیکن خوددوا سے بچتا کوئی نہیں 90 فیصد لوگ ۔ میرے سر میں درد ہو رہا ہے میرے سر میں کس وجہ سے درد ہوئی یہ نہیں مجھے پتہ یہ ڈاکٹر کو پتہ ہے لیکن میں نے پیناڈول کھا لی ۔ میرے گھٹنوں میں درد ہے کس وجہ سے یہ نہیں مجھے پتہ یہ ڈاکٹر کو پتہ ہے لیکن میں نے کہا کہ فلاں کے گھٹنے میں درد تھی اس نے ڈیکلوران کھائی تھی میں نے ڈیکلوران کھالی ۔ یہی خود دوا کی طرح یہی چیزآپ کی خریدو فروخت میں ہے ۔ آپ مڈل پاس وثیقہ نویس سے اپنا تحریر کروالیتے ہیں وہ معاملہ جودوسری پارٹی سے پراپرٹی خریدتے وقت ہوتا ہے ۔ آپ اپنی رقم بچانے کیلئے آپ کسی بھی ماہرین کے پاس نہیں جاتے ۔ کمپوڈر جتنا مرضی تجربہ کارہو ایک ایم بی بی ایس، ایف فار سی ایس ڈاکٹر سے نہ اچھا فزیشن ہوسکتا ہے نہ اچھا آپریشن کرنے والا ہوتا ہے وہ کمپوڈر ہی ہے ۔ اسکا مقابلہ ڈاکٹر زکے ساتھ نہیں ہوسکتاپورا گاءوں اس سے مستفید ہوتا ہے پورا گاءوں اس متمعین سے ہوتا ہے لیکن جب مرتے ہیں تو اسی کمپوڈر کی وجہ سے مرتے ہیں ۔ میں کمپوڈر کے پاس گیا مجھے آرام آگیا واپس آگیابہت اچھا اگر آرام نہ آیا رد عمل کرگئی دوائی گھٹنے کی دوائی سر درد کے لئے دے دی سر درد کی دوائی گھٹنے کے لئے دے دی رد عمل کر گئی نقصان مریض کا ۔ پراپرٹی میں بھی یہی مسئلے مسائل ہیں خُدارا جس جس علاقے میں رہتے ہیں اس اس علاقے میں سروے کریں ۔ وہ سروے کر کے جو متعلقہ بندہ ہے لاء گریجویٹ ہے جو پراپرٹی کے معاملات کو سمجھتا ہے جس کا تجربہ ہے آپ اس کے پاس جائیں ۔ وہ وثیقہ نویس جو پانچ ہزار روپے لے کے آپ کا فروخت کرنے کا معاہدہ لکھتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑتا ہے وہ آپ دس ہزار یا پندرہ ہزار دے کے وہ آپ کسی وکیل سے لکھوالیں جس نے سپریم کورٹ کا ذہن میں رکھ کے لکھنا ہے کہ اگر اس میں کوئی معاملات ہوئے تو سپریم کورٹ تک ہم جیتیں گے ۔ سپریم کورٹ تک ہمارے معاملات چلیں گے ۔ وثیقہ نویس نے کہنا جی جو مجھے دستاویز دیئے ہیں میں نے اس کے مطابق لکھ دیا ۔ وکیل نے کہنا ہے کہ ان ان دستاویز کی تصدیق کروائیں ۔ پاکستان میں 80 فیصد قانونی چارہ جوئی جو ہے وہ وکلاں کی فیس سے یا کہتے ہیں کیو ں دیں؟ پھر وہی کیس جب خراب ہوتا ہے تو پھر وکلاں کو لاکھوں روپے دینے کو تیا ر ہوتے ہیں ہزاروں دینے سے ڈرتے ہیں لاکھوں دینے کے لئے تیارہو جاتے ہیں اسلئے میری آپ سے گزارش ہے کہ کوئی بھی پراپرٹی خریدتے وقت آپ جو باتیں میں نے بتا ئی ہیں ان کو مد نظر رکھیں ۔ یہ چیز یں کتاب سے پڑھنے میں سالہاسال لگ جاتے ہیں جو میں نے آپ کوچندمنٹ میں بتائی ہیں ۔
Leave a comment